مریم اورنگزیب

عوام نے لشکرکشی، فتنہ و فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے لشکرکشی، فتنہ و فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا، نام نہاد آزادی مارچ فیل جبکہ عوام جیت گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ ناکام ہوگیا، جمہوری حکومت اپنی آٸینی مدت پوری کرے گی۔ عوام نے ایک واضح لکیر آج وضع کردی ہے، تخریب کی سیاست اور تعمیر کی سیاست میں کیا فرق ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام چہروں کو پہچانتی ہے، یہ 2014 میں بھی خالی ہاتھ گئے، کل بھی ہوا میں موج مستی کرتے رہے، عوام کو سڑکوں پر چھوڑ پر عمران نیازی خود بنی گالہ چلے گئے، آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام بنانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ملک کو معاشی بدحالی سے نکالیں گے، الیکشن کا اعلان حکومت اور اتحادی مقررہ وقت پر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے