شان شاہد

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں موسیقی کی کمی کو محسوس کیا، اداکار شان شاہد

لاہور (پاک صحافت) لالی ووڈ کے سُپر اسٹار شان شاہد نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں موسیقی  کی کمی کو محسوس کیا۔  شان شاہد کا کہنا ہے کہ میوزک کسی بھی فلم کی بنیادی ضرورت ہے، پرانی مولا جٹ کی موسیقی اس نئی فلم میں ڈالی جاسکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار شان شاہد نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے فلم میں موسیقی کی کمی سمیت دیگر کمزوریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ فلم کے اداکاروں کے پنجابی لہجے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک اچھا اداکار ہمیشہ سیکھنے کے مراحل سے گزرتا رہتا ہے فلم میں تمام فنکاروں نے بہترین کام کیا لیکن انہیں اپنے پنجابی لب و لہجے پر تھوڑا اور کام کرنے کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے