فاروق ستار

پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، عوام مایوس ہوگئے، ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے تنگ نظر آرہے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران فاروق ستار نے مزید کہا کہ آج وسیع ترمفاہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، ن لیگ کے صدر او قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے