سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا ہے۔اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا اور وہ فائل دکھانی ہوگی جس میں لکھا ہو کہ وہ اس بل کو واپس کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ  ایسا لگ رہا ہے کہ صدر کو پیغام ملا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اُن سے ناراض ہوگئے ہیں، اسی لیے وہ معافی مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب پارلیمانی امور کے ماہر پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ اگر صدر نے بلوں پر دستخط نہیں کیے تو وہ معافی نہ مانگیں اور اپنے عملے کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں۔ احمد بلال محبوب نے کہا کہ صدر کے بیان سے ریاست مذاق بن کر رہ جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ  جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ صدر کا بیان ریاست، پارلیمنٹ اور عوام کی توہین ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں صدر علوی نے کہا کہ اللّٰہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے