اعظم خان

نگران وزیراعلی کے پی اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمد اعظم خان نے حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اعظم خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد اعظم خان نے منصب سنبھال لیا، انہیں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد نگران وزیراعلی کے نام کے تقرر کیلئے گورنر کو خط بھیج دیا گیا تھا۔ خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان نگران وزیراعلی نامزد کیا گیا ہے لہٰذا گورنر خیبرپختونخوا اعظم خان کو نگران وزیراعلی مقرر کردیں۔ خط پر وزیراعلی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے دستخط کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے