شہبازشریف

وزیراعظم کی آدیامان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے ملاقات

انقرہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے دوران انقرہ سے آدیامان پہنچ گئے جہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہاز شریف کا آدیامان میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستان کا دیرینہ دوست اور برادر اسلامی ملک ہے۔ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی۔ سیلاب آیا تو ترک خاتون اول نے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کیلئے خود فنڈ ریزنگ کی۔ اب ترک بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی عوام ایک خاندان کی طرح ہیں۔ مل کر اس مشکل صورتحال کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان سے سردیوں کے خیموں کی فراہمی تیز کریں گے۔ صدر طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائے گا، ان سے ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان فی الوقت سردیوں کے خیمے بھیجے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آدیامان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے ملاقات کی اور نازک وقت میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر انسانیت کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے