گیس

لاہور میں سردی بڑھتی ہی گیس نایاب، شہری پریشان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہو ر میں سردی بڑھتے ہی گیس نایاب ہو گئی،  ذرائع کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، شہر کے مختلف علاقوں سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑھ گئیں۔ پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقوں شالیمار، گھوڑے شاہ، ہربنس پورہ اور اندرونِ شہر سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑی تعداد میں گیس کمپنی کو مل رہی ہیں۔ خیال رہے کہ سوئی گیس کمپنی نے گھریلو و کمرشل صارفین کو کنکشن کی فراہمی بند کر دی ہے، لاہور ریجن کا کوٹہ بھی 70 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ نئے گیس کنکشن پر پابندی 30 مارچ تک لگائی گئی ہے، گھریلو گیس کی ڈیمانڈ کئی گنا بڑھ گئی ہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے، سسٹم میں 900 ملین کیوبک فٹ گیس آ رہی ہے۔ سوئی گیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ چند علاقوں میں انفرادی فالٹ سے گیس پریشر کم ہے، ٹیل اینڈ پر گیس پریشر کی کمی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے