مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، ترجمان سندھ حکومت

کراچی (پاک صحافت) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اتنے نااہل ہوچکے ہیں کہ انہوں نے گرمیوں میں بھی گیس کو ناپید کردیا۔ لوگ اب ملک میں گیس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے گیس کی قلت کا سوال کرتا ہوں، سندھ میں پانی اور گیس کی قلت ہے، پی ٹی آئی کے اراکین اس پر خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے چارپائی لانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین شاید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سو نہیں پارہے یا ان کے ووٹرز ان کو سونے نہیں دے رہے، اس لیے چارپائی اسمبلی لے کر آئے۔ یہ لوگ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہیں، اس لیے سندھ کی بات نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے