ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹراسپورٹرز نے کرایہ بڑھا دیا، مسافر رل گئے

اسلام آباد  (پاک صحافت) پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا اور اپنی مرضی کے کرائے مقرر کر دیئے۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 100 سے 200 روپے فی سواری کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرزکے ساتھ ساتھ بس اڈے والوں نے بھی اپنے پیسے بڑھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، ٹرانسپورٹرز نے کرائے  بڑھا دیے۔ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ٹرانسپورٹرز نے اپنی مرضی سے کرائے بڑھا دیے۔ شہریوں کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان مل کر مسافروں کو لوٹنے لگے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد پر آگئی ہے جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کرائے کے معاملے پرمسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تلخ کلامی  روزانہ کا معمول بن گئی ہے۔ خیال رہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ  ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے