شاہ رخ خان

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، شاہ رخ خان

(پاک صحافت) بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں وہ پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کررہے ہیں۔یہ ویڈیو 2010 یعنی 13 سال پرانی ہے، اس انٹرویو کے وقت شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک تھے جو کہ ٹیم کو منتخب کیے جانے سے متعلق دباؤ کا تذکرہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں کنگ خان پاکستانی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں کھیلنے کے حوالے سے بات کررہے ہیں، اداکار ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ   پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا، آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں میری ٹیم میں وسیم اکرم سمیت 5 کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے مجھ پر تنقید کی گئی کہ اس ٹیم میں بہت سے کھلاڑی پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔ انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئےکہا کہ بحیثیت ’کے کے آر‘ ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں،’ جو سب سے بہترین ہیں’ کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے