پی ٹی آئی

خیبرپختونخوا سے ایک اور اہم رہنما کا عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا سے ایک اور اہم رہنما کا عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مظفر سید آج جلسے کے دوران پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، انہوں نے پرویز خٹک اور محمود خان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔ سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے بتایا کہ پرویز خٹک اور محمود خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا آج باضابطہ اعلان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے