مولانا عزیز

مدرسے میں طالبعلم سے بدفعلی، مفتی عزیز الرحمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (پاک صحافت) مدرسے میں طالبعلم  سے بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس کی سماعت کی جہاں بدفعلی کے  ملزم عزیز الرحمن کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری نے لاہور کے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے ملزم عزیز الرحمن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ مدرسے میں  طالبعلم سے زیادتی کرنے والے  ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے