مریم اورنگزیب

آئی ٹی کے طلبہ کیلئے ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کرلیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے طلبہ کیلئے ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے دورے کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ماہ ریڈیو پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا پروگرام شروع کیا۔ اقتدار میں آ کر قومی نشریاتی اداروں کی عمارتیں نیلام کرنے کے نعرے نہیں لگائے، گزشتہ دور حکومت میں ریڈیو پاکستان کی نیلامی کی باتیں ہوتی تھیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 2014ء میں پی ٹی وی پر حملہ کیا، انہی لوگوں نے 9 مئی 2023ء کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا۔ آج ہم نے ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کیا ہے، ایف ایم 101 کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس حوالے سے تقریب جلد منعقد ہوگی۔ آئی ٹی سے متعلق تمام معلومات اس نشریات سے نشر کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ، پروڈکشن اور آڈیو ڈرامہ ریل کے حوالے سے سٹوڈیو کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ پوڈ کاسٹ سٹوڈیو سمیت 24 گھنٹے میوزک کی نشریات بھی شروع کر دی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا پورا کانٹیٹ ورلڈ سروس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ صوت القرآن کی ٹرانسمیشن کو ڈیجیٹل کر دیا گیا، نیوز بلیٹن نیشنل کے نام سے سٹوڈیو بھی شروع کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجموعی طور پر 12 سٹوڈیوز کا آغاز کیا گیا، جو عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ یہ تمام چیزیں 14 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل ہوئی ہیں، اس دورانیہ میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، ہم نے فلم، کلچر اور ورثے کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے