شازیہ مری

پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہورہی ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہورہی ہے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے حوالے سے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں، پی ٹی آئی ہو یا سنی اتحاد کونسل غزہ کے ایشو پر سنجیدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے متعلق قرارداد کے خلاف پی ٹی آئی کھل کر سامنے آئی، پی ٹی آئی نے شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے متعلق قرارداد کی بھی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے