کامران ٹیسوری

ملک کو ترقی یافتہ بنانےکے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانےکے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے میں اپنے حصے کا کام کرتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی و سیاسی صورتِ حال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ہمیں ایک متحد قوم کے طور پر آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور طریقے سے مذمت کی اور پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے میں اپنے حصے کا کام کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے