شہباز شریف

شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف نے ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوے کے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ لیگی رہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چند سال قبل عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کیا لیکن اتنے سال گزرنے کے باوجود انہوں نے کوئی جواب داخل نہیں کرایا اور عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے لہذا اس مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ جلد فیصلہ ہو۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے باسٹھ بار اس مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔ عدالت نے درخواست کے متعلق فیصلے کو محفوظ کرلیا ہے جسے بعد میں سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے