یوٹیلیٹی اسٹور

یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط ختم

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلٹی اسٹورز سے سبسڈی والے اشیاء کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ لانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب تمام شہری فوٹو کاپی کے بغیر ہی خریداری کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط کو ختم کردیا ہے۔ اب یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا مزید کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے