فیصل واوڈا

رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی، فیصل واوڈا

کراچی (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہار جیت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تین عہدے جب مجھے کم عمری میں مل سکتے ہیں تو تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی مل سکتے ہیں، الیکشن میں اس لیے حصہ نہیں لیا کیونکہ حکومت کی مدت اتنی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی سے گزارش ہوگی کہ مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں جمہوری راستہ نکالیں، 9 مئی میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے