شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال میں 20 کھرب 7 ارب روپے کا قرضہ لیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف 3 سال کے عرصے میں 20 کھرب 7 ارب روپے کا قرضہ لیا۔ جس کی وجہ سے اس وقت ملک کا ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا،وطن عزیزپاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ 2021 میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات 50 کھرب 5 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ اس حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا، اس حکومت کے قرضوں کے بعد ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے، صرف 3 سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے