نماز جنازہ

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ان کے آبائی قصبہ تحصیل گوجر خان میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے