مریم نواز شاہد خاقان

مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ خیال رہے کہ اس کیس کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی اس سے قبل چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا عدالت بعد میں تحری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کا قانون ججز کو نہیں بلکہ مقدمہ کے فریقین کی حفاظت کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ججز کا کام انصاف کی فراہمی ہے، ججز کو عوامی تنقید سے استثنیٰ نہیں ہے۔ ایک جج ریٹائرمنٹ کے بعد ایک پرائیویٹ پرسن ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جج کسی بھی عدالت کا حصہ نہیں رہتا، ایک پرائیویٹ پرسن کی ہتک عزت پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے