اسحاق ڈار

عمران نیازی جاگو، روپے کی بے قدری سے قوم کو مزید 1000ارب کا نقصان ہوچکا، اسحاق ڈار

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی بڑھتی بے قدری اورملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اسحاق ڈار نے وزیر اعظم  کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جاگو! روپے کی بے قدری سے  قوم کو مزید 1000 ارب روپے کا نقصان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 178 روپے کا ہو چکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھ جائے گا، جو انتہائی تشویشناک ہے۔  مہنگائی کی وجے سے عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی کمی رہی۔ انہوں نے کہا کہ روپے میں حالیہ بے قدری کی وجہ سے قوم کو مزید ایک ہزار ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔  دوسری جانب چند لیٹر پیٹرول کے لئے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس سب تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے