احسن اقبال

بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر بھی سورج سوا نیزے پر تھا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر بھی سورج سوا نیزے پر تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی انتخابات سے فرار چاہتی ہے، الیکشن کا مقررہ وقت پر انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے انعقاد پر باقاعدہ حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری پارٹی کے لوگوں نے ہمت اور بہادری کا ثبوت دیا، پی ٹی آئی کو شکست نظر آ رہی ہے اس لیے وہ الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن شیڈول پر عملدرآمد روکنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، تمام جماعتیں 8 فروری کو الیکشن کے انعقاد پر زور دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے