شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت نے عالمی اور علاقائی سطح پر ملک کو تنہا کردیا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکام سفارت کاری نے پاکستان کو عالمی اور علاقائی سطح پر تنہا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ اس وقت امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں لیکن عمران خان کو ایک فون کال تک نہیں کی ہے۔ جبکہ دونوں افغان رہنماوں کو جوبائیڈن نے خصوصی دعوت دی تھی۔

رہنما پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ افغان صدر امریکی صدر، کانگریس اور سینیٹ کے اہم عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ جن میں امریکا اور نیٹو افواج کے انخلاء کے کی بعد صورت حال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابل امریکا کے ساتھ تعلقات کا نیا باب شروع کرنے جا رہا ہے، عمران خان کو فون ہی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے