فضل الرحمان

چین نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دوستی کو نئی جہت دی، فضل الرحمان

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ چین نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دوستی کو نئی جہت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر ورچوئل اجلاس سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات دیرینہ اور دیرپا ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مولانا  فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت نے 70 برسوں میں جو اقتصادی ترقی کی وہ دنیا کے لیے مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے