بلاول بھٹو

ہم مودی اور عمران خان دونوں کو بھگائیں گے۔ بلاول بھٹو

مظفرآباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ہم مقبوضہ کشمیر سے مودی اور آزاد کشمیر سے عمران خان کو بھی بھگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بناکر عوامی مسائل حل کریں گے اور کشمیری عوام کو مودی اور عمران خان کے ظلم و ستم سے نجات دلائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں کشمیر کے عوام کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا، موجودہ حکومت کا کشمیر سے متعلق رویہ دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مودی کا مقابلہ کررہے ہیں، یہاں کے کشمیری عمران خان کی مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مشکلات سے نجات کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے