اعظم نذیر تارڑ

عارف علوی سیاسی جماعت کا کارکن بننے کی بجائے ملک کے صدر بنیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کسی سیاسی جماعت کا کارکن بننے کی بجائے ملک کے صدر بنیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اصلاحات بل صدر مملکت کو ارسال کیا جاچکا ہے کہ امید ہے صدر بل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور بغیر کسی بہانے کے بل پر دستخط کر دیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عارف علوی خود کو کسی سیاسی جماعت کا کارکن کی بجائے ملک کا صدر ثابت کریں۔ عارف علوی کو پی ٹی آئی یا عمران خان کی وفاداری سے نکل کر ملک و قوم کی وفاداری میں آنا ہوگا، قوم و ملک کے مفاد کو کسی شخص یا پارٹی کے مفاد پر کسی صورت قربان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے