نثار کھوڑو

پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کر کے عوام کا خون چوس رہی ہے، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو مہنگی چیزیں فراہم کر کے ان کا خون چوس رہی ہے،  نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ یہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی)  کا پرانا وطیرہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی  سندھ کے صدر  نثار کھوڑو نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایم کیو ایم سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم لندن کا تو کوئی ممبر موجود نہیں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان البتہ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوکر بھی پیپلزپارٹی نے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی ہم اپنے طور پر پہلے بھی عوام کا ساتھ نبھاتے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے