حمزہ شہباز

مخلوق خدا کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے، مخلوق خدا کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارشوں کے باعث نالہ لئی بپھر گیا، گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر الرٹ جاری کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ٹریفک پولیس حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں، نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے، خدا نخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے