اعتزاز احسن

تاحیات نااہلی پر پارلیمانی قانون سازی سے فیصلہ ہونا چاہیے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ بار کی طرف سے آئینی درخواست دائر ہونے  پر اہم موقف سامنے آگیا، سینئر قانون دان اعتزاز  کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی پر پارلیمانی قانون سازی سے فیصلہ ہونا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ بار کی طرف سے آئینی درخواست دائر ہونے کے بعد سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا، اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ بار کو کسی کی ذات کے حوالے سے کیس میں نہیں آنا چاہیے  البتہ  مفاد عامہ میں درخواست دائر ہوسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ سینئر قانوندان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر درخواست دائر کرنا لازمی تھا تو پھر متاثرہ افراد کو خود دائر کرنی چاہیے تھی ۔ یادرہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو عدالت کی طرف سے تاحیات نااہل قرار دیا جاچکا ہے اور اب تاحیات نااہلی کیخلاف  صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے آئینی درخواست دائر کی ۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے