شیری رحمان

عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوگیا، مہنگائی سرکار قیمتوں کمی کا اعلان کب کرے گی؟شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تو پیٹرول سستا ہوگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ  عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد کے ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے