مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی حکومت صرف لاقانونیت اور فاشزم کے بیانیے پر کاربند ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت صرف لاقانونیت اور فاشزم کے بیانیے پر کاربند ہے۔ ہر جگہ سے رسوائی حکومت کا مقدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی طرح عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان بھی جھوٹ کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ برطانیہ سے بار بار بے عزت ہونے والے شہزاد اکبر صاحب جلد بیروزگار ہونے والے ہیں۔ عمران صاحب ایک مسودہ اپنے آٹا، چینی، بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دینے کا بھی تیار کروائیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب ایک مسودہ اپنی ڈسکہ الیکشن چوری پہ بھی تیار کروائیں۔ عوام کے پاس روٹی نہیں، آٹا نہیں، بجلی گیس نہیں اور عمران صاحب نواز شریف کے خلاف جھوٹا مسودہ تیار کروا رہے ہیں۔ عمران صاحب ایک مسودہ معاشی تباہی، بے روزگاری اور تاریخی مہنگائی پہ بھی تیار کروائیں۔ عمران صاحب ایک مسودہ آئی ایم ایف کی غلامی کرنے پہ بھی تیار کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے