پی ٹی آئی

حکومتی کارکردگی سے مایوس پی ٹی آئی کے اہم رہنما مستعفی

سرگودھا (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے مایوس ہوکر اہم رہنما نے پارٹی عہدے اور رکنیت سے استعفی دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا این اے 92 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نور حیات کلیار نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے استعفے میں کہا ہے کہ میں نے 2008 میں عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پارٹی جوائن کی اور 2013 میں نواز شریف کے مقابلے میں بھرپور الیکشن لڑا۔ تاہم 2018 میں مجھے ٹکٹ دینے کی بجائے لوٹے امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی رہنما حیات کلیار کا مزید کہنا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں کہ وہ پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے، جہاں لوگوں کو انصاف ملے گا اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ مگر حکومت کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی اور کرپشن تین گنا بڑھ گئی ہے۔ جس کے باعث میں اپنی فیملی کے ہمراہ تحریک انصاف سے استعفی دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے