شیری رحمان

ایل این جی کارگو بڑا اسکینڈل ہے، اس پر خاموشی کیوں؟ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ایل این جی کارگو بڑا اسکینڈل ہے، اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں، نیب، اوگرا کیوں خاموش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل این جی خریدنے سے ملک کو 10 کھرب کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی معاہدے سے متعلق بیان میں پی پی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ گرمی میں جب ایل این جی کی قیمت 13 ڈالرز تھی تو حکومت نے خریدی نہیں، اور اب جب اس کی قیمت 30 ڈالرز ہے تو خریدی ہے، اس طرح قومی خزانے کو 10  کھرب روپے کا تقصان ہوا ہے۔ ملک میں بڑھتے گیس بحران سے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں گیس کی کمی ہےاور گیس کی قیمت میں تین سو فیصد تک خوفناک اضافہ ہو چکا ہے۔ اسد عمر کہتے ہیں گیس کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کیا گیا ہےجبکہ سندھ ستر فیصد گیس فراہم کرتا ہے لیکن سندھ کو مل کیا رہا ہے؟ سندھ کو معاشی پہیہ چلانے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا آئینی حق ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے