کورونا

سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔  اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہنگامی مراسلہ بھی لکھا گیا ہے۔ جس کے مطابق کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے حکم دیا ہے کہ مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی جائے۔

واضح رہے کہ محکمۂ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کیئے جائیں۔ محکمۂ داخلہ سندھ کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کارڈز نہ رکھنے والوں پر جرمانے بھی کیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے