واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں نئے فیچرز کے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش ابھی اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق یہ فیچر ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز جیسے مائیکرو سافٹ ٹیمز اور زوم کی طرح ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اسکرین شیئر کرنے کے لیے صارف کو واٹس ایپ پر اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگی۔ کال ملانے کے بعد اسکرین پر نیچے بائیں کونے میں اسکرین شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس فیچر سے صارفین اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ البتہ جب اسکرین شیئر کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا کہ میسجنگ پلیٹ فارم میں آپ کے کانٹیکٹس کو اسکرین شیئرنگ کے دوران تمام تفصیلات جیسے پاس ورڈز، میسجز، فون نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔اس فیچر سے صارفین رئیل ٹائم میں اہم تفصیلات اپنے دوستوں یا جاننے والوں سے شیئر کر سکیں گے۔ عموماً اس طرح کا فیچر دفتری امور میں زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے