پی ٹی آئی

پی ٹی آئی اختلافات میں شدت، کارکن دو دھڑوں میں تقسیم

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ کارکن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ کراچی کے ضمنی الیکشن میں کارکنوں نے پارٹی کے نامزد امیدوار کی انتخابی مہم چلانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے لئے جاری اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے کا اعلان جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے ان کی الیکشن مہم چلانے سے معذرت کرلی ہے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امجد آفریدی کی مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان بھی این اے 249 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی۔ ایم کیو ایم ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار نامزد کرچکی ہے اور الگ الیکشن لڑے گی۔ یاد رہے کہ اس حلقے میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے