اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تنخواہ اور الاؤنسز لینے سے منع کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تنخواہ اور الاؤنسز لینے سے منع کردیا ۔ خیال رہے کہ اعظم نذیر تارڑ تنخواہ اور الاؤنسز لینے  سے دستبردار ہوگئے ہیں۔  اعظم نذیر تارڑ کے مطابق کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سیکرٹری کابینہ کو اس سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میں تنخواہ اور الاؤنسز چھوڑ رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں یہ چار تین کا فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ درخواستیں چار تین کے تناسب سے خارج ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے