چولستان کے 27 ہزار کاشتکاروں کو زمین الاٹ

(پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چولستان کے 27 ہزار کاشت کاروں کو 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی الاٹ کر دی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ چولستان کے کاشت کاروں کو ساڑھے 12 ایکڑ فی کس اراضی 5 سال کی لیز پر دی جائے گی۔

تفصیلات چولستان کے کاشت کاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ رحیم یارخان، بہاولنگر اور بہاولپور کے غریب کاشت کاروں کو 45 سال بعد ان کا حق ملا، جلد ہی چولستان آ کر قرعہ اندازی میں کامیاب کاشت کاروں کو الاٹمنٹ کے کاغذات دیں گے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پورا عمل انتہائی شفاف بنایا گیا ہے اور انتہائی سخت اسکروٹنی ہوئی ہے، اسکروٹنی میں سیشن ججز، سرکاری حکام سمیت تمام متعلقہ لوگ شامل تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 1978ء سے چولستان کے لوگوں کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل زیرِ التواء تھا، الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، چولستان کے ہزاروں خاندانوں کو روزگار میسر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے