شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کو ایکشن میں دیکھ کر مداح جذبات پر قابو پا نہ سکے

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار شاہ رخ خان کو ایکشن میں دیکھ کر ان کے مداح اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے۔ خیال رہے کہ اپنی فلم پٹھان سے قبل ہی شاہ رخ خان نے فلم کا روپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ تاہم شاہ رخ خان نے جو ویڈیو شیئر کی وہ ایک سافٹ ڈرنک کا ٹیلی وژن اشتہار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان ٹرین کی چھت پر فائٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ لمبے بالوں اور سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس شاہ رخ غنڈوں کی پٹائی لگاتے دکھائی دیے، بالکل اسی طرح جس طرح ان کی فلم پٹھان کی شوٹنگ کا بی ٹی ایس منظر عام پر آیا تھا۔

واضح رہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح بھی اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ایک مداح نے تحریر کیا کہ ہم آپ کو بہت یاد کیا، تو دوسرے نے کنگ خان سے اپنی فلم پٹھان کی ریلیز کے اعلان کا مطالبہ کردیا جبکہ ایک نے لکھا کہ انہیں اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے