یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے اپنی کامیابی کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے اپنی کامیابی کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں میرا قائد حزب اختلاف بننا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فتح ہے۔ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں پی ڈی ایم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم متحد رہیں گے اور اپوزیشن اتحاد قائم رہے گا۔ ہم نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ استعفوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کے سامنے پی ڈی ایم کا مطالبہ رکھا گیا کہ اسمبلیوں سے استعفے دئے جائیں۔ بلاول بھٹو کی تجویز تھی کہ عدم اعتماد لائی جائے، استعفوں کو آخری آپشن رکھا جائے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں دھرنے کا کہا گیا جس کی ہم نے مکمل تیاری کی، جب دھرنے سے پہلے سربراہ اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری اور نواز شریف بھی بولے، وہاں کہا گیا کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ اور دھرنے بے معنی ہیں جو ہمارے لیے نئی بات تھی۔ ہم نے پی ڈی ایم اجلاس میں درخواست کی کہ استعفے نہ دئیے جائیں، جمہوریت میں اختلاف رائے چلتا ہے تاہم مولانا فضل الرحمن یہ کہہ کر چلے گئے کہ دس میں سے نو جماعتیں متفق ہیں۔ ہمیں پی ڈی ایم نے وقت دیا کہ اپنی مجلس عاملہ میں جا کر فیصلہ کریں، ہماری مجلس عاملہ میں اس بارے غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے