شازیہ مری

پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی اے کے ذریعے عمران خان اپنی کرپشن اور الیکشن دھاندلی کو چھپانا چاہتے ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور مرکزی سیکٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین حکومت کی اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو جلا نے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں۔ عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے مثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے۔ وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود جمہوریت پسند لوگوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے