وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی کے شہر گووا پہنچ گئے

(پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا گووا  ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا گووا میں استقبال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ اب بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان افغانستان اور ایران چیپٹر کے نمائندہ خصوصی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے