گوگل میپس

گوگل میپ میں ایک اور زبردست فیچر شامل

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  گوگل میپ نے ایک اور زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹائم لائن کا حصہ ہوگا اور یہ صارفین کے ماہانی بنیادوں پر سفر کے موڈز کو ٹریک کرے گا۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جارہا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی چل کر کتنا وقت گزارا۔ اس کے علاوہ ذاتی اعداد و شمار سے صارفین کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔

واضح رہے کہ انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا۔ گوگل کے مطابق اس فیچر کو ابھی جرمنی اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے