ماہرین فلکیات کی جانب سے زمین سے 330 نور سال دور گرد کے بادل کی نشان دہی

کراچی (پاک صحافت) ماہرینِ فلکیات کی جانب سے  زمین سے 330 نوری سال کے فاصلے پر پورے ستارے کے برابر گرد کے بادل کی نشان دہی کی  گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گرد کا یہ بادل نظامِ شمسی سے باہر دو سیاروں بڑے تصادم کے سبب ہوا جو ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرینِ فلکیات نے مذکورہ بالا گرد کے بادل کی انفرا ریڈ چمک کا اس کے مرکزی ستارے کی روشنی میں تبدلی کے ساتھ تجزیہ کیا، جو وقت کے ساتھ اس کے گرد مدار میں موجود ملبے کی وجہ سے مدھم ہوگئی۔ حاصل ہونے والے ان تمام ڈیٹا کے بعد اب سائنس دانوں کو اس شے کا سائز اور دیگر اہم معلومات کا علم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معلومات ہمیں ممکنہ طور پر ہمارے نظامِ شمسی کی تخلیق کے متعلق فہم فراہم کر سکتی ہے اور شاید ستاروں کی کم ہوتی روشنی کے طرز پر مزید روشنی ڈال سکتی ہے کہ ایسے ملبے کے بادل کتنی تیزی سے پھیلتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایریزونا کی اسٹیورڈ مشاہدہ گاہ کے ماہرِ فلکیات ایوریٹ شلاوِن کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہم نےگرد کی انفرا ریڈ چمک اور اس دھندلاہٹ کو دیکھا جو اس بادل کے ستارے کے سامنے سے گزرنے کے سبب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے