پی ایف یو جے

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کومسترد کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل  کی جانب سے مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو متفقہ طور پر مسترد کردیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایف یو جے کی جانب سے  یہ فیصلہ لاہور میں تین روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں سامنے آیا۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا گیا ہے کہ مجوزہ اتھارٹی بالخصوص آن لائن، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل فری لانس صحافت پر پابندیاں عائد کرنے کا اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آزادیِ اظہارِ رائے پر مزید پابندیاں لگانے کی مذموم کوشش ہے۔ یاد رہے کہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے مجوزہ اتھارٹی کے ون ونڈو آپریشن کو میڈیا مارشل لاء کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے موجودہ میڈیا قوانین کی اصلاح کر کے اُنہیں مزید جمہوری، میڈیا دوست اور عوامی مفاد پر مبنی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اعلامیہ کے مطابق فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات اور جبری گمشدگیوں پر اظہارِ تشویش کیا اور صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے، ان پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ کونسل نے صحافیوں اور اینکرز بالخصوص خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی ٹرولنگ کا بھی نوٹس لیا اور سپریم کورٹ سے آزادی صحافت و اظہار رائے کے مقدمات کی شنوائی تیز کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے