مرتضی وہاب

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو کیمپس میں رکھ کر امداد کررہی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو کیمپس میں رکھ کر امداد کررہی ہے، متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں ہمارے تمام وزراء مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔ گڈو بیراج پر 2 لاکھ سکھر سے پانی 4 لاکھ سے کم ہو کر 3 لاکھ تک پہنچا ہے، کوٹری پر بدستور 6 لاکھ ہے جبکہ منچھر کا پانی بھی کوٹری سے اخراج ہورہا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے فی کس 25000 روپے دیئے ہیں، سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کیس کے پیسے سندھ کے عوام کے ہیں، ہم نے درخواست کی کہ یہ پیسہ سندھ اسمبلی کو خرچ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 41 کیمپس میں 18 ہزارسے زائد متاثرین کو رکھا گیا، سندھ میں حالیہ بارشوں سے بڑی تباہی ہوئی ہے، لاکھوں مکانات منہدم، مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے