شہباز شریف

سردار عطاء اللہ مینگل کی آئین کی پاسداری کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف وفد کے ہمراہ سردار اختر مینگل کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ مرحوم سردار عطا اللہ مینگل نے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی  کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، ان کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبا  ز شریف  کرا چی میں مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی اور دُعائے مغفرت کے لئے سردار اختر مینگل کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردار عطا اللّہ مینگل کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لیے خدمات ہیں، تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور عطا اللّہ مینگل کا اچھا تعلق رہا ہے، انہوں نے آئین میں شق 58 ٹو بی جس نے کئی جمہوری حکومتوں کو گھر بھیجا تھا اس کے خلاف بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ دوسری جانب سردار اختر مینگل نے اس موقع پر کہا کہ اہل خانہ اور پارٹی کی طرف سے سب کا مشکور ہوں ہمارے غم میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے