مصطفی نواز کھوکھر

حکومت انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کر رہی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے وفاقی وزرا کی جانب سے کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پہلے آگ لگانے کی دھمکی دی، اب متنازعہ بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزراء آپے سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر تحفظات کا اظہار کیا تو اسے بدنام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کر رہی ہے۔ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو سنگل آؤٹ کر کے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہے۔ پی پی رہنما کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں، وکلا، صحافیوں اور دیگر طبقات کو الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے