غلام محمد کھر

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماغلام محمد نور ربانی کھر انتقال کر گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما غلام محمد نور ربانی کھر انتقال کر گئے، غلام محمد نور ربانی کھر کئی برسوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کے مطابق  غلام محمد نور ربانی کھر طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ یاد رہے کہ غلام محمد  قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن صوبائی و قومی اسمبلی غلام محمد نور ربانی کھر کا طویل علالت کے بعد رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا۔غلام محمد نور ربانی کھر کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ مختلف ادوار میں پنجاب اور قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ربانی کھر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حنا ربانی اور رضا ربانی کھر سمیت اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے